• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون کا 5واں سلسلہ، موسلا دھار بارش، پھر نشیبی علاقے ڈوب گئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں مون سون کے 5 ویں سلسلے کی پہلی موسلا دھار بارش نے ایک بار پھر شہر کے نشیبی علاقوں کو ڈبو دیا جبکہ حیسکو کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بارش کے بعد شہر کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوبا رہا، درجنوں علاقوں میں ناکارہ اور مرمت شدہ ٹرانسفارمرز جلنے اور لنک ٹوٹنے کے باعث 24 گھنٹے جبکہ لطیف آباد نمبر 11 مدینہ کالونی اور اس سے متصل علاقوں میں شہری 3 دن سے بجلی سے محروم، متعدد علاقوں میں ماتمی جلوسوں کے راستوں اور ماتمی پڑوں پر بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے، حیسکو ، بلدیہ و دیگر اداروں کے خلاف نعرے اور نااہلافسران کو ہٹانے کا مطالبہ،حیدرآباد و گردونواح میں مون سون کے 5 ویں سلسلے کی پہلی موسلا دھار بارش سے شہر کا نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، شہر کی اہم شاہراہوں سمیت نشیبی علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے،ہفتے کی شب ہونے والی تیز بارش کے بعد ٹھنڈی سڑک،آٹو بھان روڈ، مکی شاہ روڈ، اسٹیشن روڈ، قاضی قیوم روڈ، پھلیلی، ریلوے کالونی، امریکن کوارٹرز، لطیف آباد نمبر 2,4,11,12و دیگر نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بارش ہوتے ہی حیسکو نے بجلی بند کردی، شہر کے متعدد علاقوں میں ناکارہ اور مرمت شدہ غیر معیاری ٹرانسفارمرز جلنے اور لنک ٹوٹنے کے باعث شہری 24 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم ہیں، جبکہ لطیف آباد نمبر 11 مدینہ کالونی اور اس سے متصل علاقوں میں 4 دن سے 3 ٹرانسفارمرز جلنے کے باعث شہری بجلی سے محروم ہیں، علاقہ مکینوں نے گذشتہ روز ماجی اسپتال روڈ پر احتجاجی دھرنا بھی دیا، اس کے باوجود حیسکوکاعملہ شکایات سننے کو تیار نہیں ہے، پھلیلی میں مانک بھٹی اسکول جانوروں کے اسپتال والا ٹرانسفارمر،لطیف آباد نمبر 2,4,8,11، پٹھان گوٹھ و دیگر علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے اور لنک ٹوٹنے کی شکایات کے باوجود حیسکو کےعملے نے کوئی تدارک نہیں کیا، سٹی میں ٹنڈو ٹھوڑو، گل شاہ بخاری و دیگر علاقوں میں بجلی کی بندش اور ٹرانسفارمرز کی عدم تبدیلی کے خلاف احتجاجی دھرنے دیئے گئے، علاوہ ازیں ٹنڈو ٹھوڑو مرزا محلہ کے عزاداروں نے جلوسوں، مجالس اور عزاداری کے دوران بجلی کی طویل بندش کے خلاف مرزا پھاٹک اور بڑدی چوک پر دھرنا دیا اور حیسکو انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی، عزاداروں کا کہنا تھا کہ یکم محرم الحرام سے بجلی کے ٹرانسفارمرز جلے ہوئے ہیں جس کی حیسکو کے تمام بالا افسران کو شکایات کی ہیں مگر مسئلہ حل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عشرہ محرم الحرام کے جلوس اندھیروں میں برآمد کئے جارہے ہیں، جبکہ تخریب کاری کا خطرہ موجود ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش سے پانی کی قلت کا سامنا ہے، اگر اس صو رتحال میں کوئی ناخوشگو ار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ذ مہ داری حیسکو انتظا میہ پر بھی عائد ہوگی، انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حیسکو کی جانب سے ایا م عزا کے دوران حیدرآباد میں رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے واضح اعلان کے باوجود حیسکو کی جانب سے رات کے اوقات میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گذ شتہ شب پھلیلی سب ڈویڑن کے ٹنڈو ٹھورو‘ مرزا پھاٹک اور دیگر علاقوں میں ماتمی جلوسوں کے دوران رات گئے طو یل لوڈ شیڈنگ کی گئی جبکہ اس سلسلے میں حیسکو کی جانب سے مقرر کردہ شکایتی سیل کے انچا رج عبداللہ شہزاد کو بھی شکایت نوٹ کرائی گئی لیکن شکایت کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ دریں اثناءگل شاہ بخاری کے رہائشیوں نے بجلی کی بندش کیخلاف گل شاہ بخاری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور رکاوٹیں کھڑی کرکے گاڑیوں کی آمد و رفت بند کردی، مظاہرین حیسکو الیاس آباد سب ڈویڑن کے ایس ڈی او، لائن سپرنٹندنٹ اور لائن مینوں کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے تھے، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا گل شاہ بخاری روڈ پر نصب ٹرانسفارمر گزشتہ کئی روز سے خراب تھاجس کی اطلاع حیسکو الیاس آباد سب ڈویڑن کے ایس ڈی او کو دی گئی، جس پر ایس ڈی او نے ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے علاقہ مکینوں سے بھاری رقم طلب کی اور کہا کہ واپڈا کے پاس ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے پیسے نہیں ہیں، لہذا آپ اپنا ٹرانسفارمر خودمرمت کرائیں،جس پر علاقے کے لوگوں نے رقم جمع کر کے ایس ڈی او کے رکھے گئے ایک پرائیویٹ الیکٹریشن کے پاس جمع کرائی اور دو دن بعد جب ٹرانسفارمر مرمت ہو کر آیا تو اس کے لنک نہیں لگائے گئے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حیسکو الیاس آباد سب ڈویڑن کے ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو فوری برطرف کر کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے۔
ملک بھر سے سے مزید