• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے ملنے والی 5 لاوارث لاشیں اسپتال منتقل، 4 نشے کے عادی تھے، پولیس

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ملنے والی پانچ لاوارث لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی گئیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تھانہ سول لائنزکے علاقہ ٹاہلی موہری میں ایک خاتون پراسرارطورپر دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق علاقہ کے لوگوں کاکہناہے کہ وہ نشے کی عادی تھی اوردیگرپوڈریوں کے ہمراہ علاقہ میں دکھائی دیتی تھی جسے وہ کرن کے نام سے پکارتے تھے۔پولیس کاکہناہے کہ اس کے گلے میں دوپٹے سے پھندالگاتھا۔پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش مارچری میں رکھوادی گئی۔تھانہ سول لائنزکے علاقہ مبارک لین سے ایک نامعلوم شخص کی ملنے والی لاش بھی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچادی گئی۔ پولیس کے مطابق مرنے والاحلئے سے نشئی دکھائی دیتاہے۔ادھرتھانہ صادق آبادکے علاقہ میں ایک پلازہ کے قریب میٹروبس پل کے نیچے ایک نامعلوم شخص مردہ پایاگیا۔ ایس ایچ اوصادق آبادگل تاج کے مطابق وہ شکل وصورت سے نشے کاعادی معلوم ہوتاہے ۔اس کے ورثاکی تلاش جاری ہے۔ لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ مصریال چوک کے قریب ایک نامعلوم شخص کوریسکیوعملے نے تین روزقبل ہسپتال منتقل کیا جووہاں چل بسا،اے ایس آئی محمدباقرکے مطابق مرنے والے کی شناخت نہیں ہوسکی وہ بظاہرپوڈری دکھائی دیتاہے ۔ادھرتھانہ کینٹ کے علاقہ سے ملنے والی ایک لاش بھی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوائی گئی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔
اسلام آباد سے مزید