• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈاگرڈسٹیشن روات میں آتشزدگی، قابو پا لیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر،خصوصی نمائندہ) روات میں واپڈا کے گرڈسٹیشن میں آگ لگ گئی ، ریسکیو 1122کے مطابق روات کے علاقہ چک بیلی موڑ کے قریب واقع گرڈسٹیشن میں پیرکی سہ پہر آگ لگی۔ ریسکیو کنٹرول روم میں سہ پہرپانچ بج کرچھ منٹ پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس پر ریسکیو 1122کی آگ بجھانے والی پانچ گاڑیاں اورایک ایمبولینس موقع پرپہنچ گئی۔ ریسکیوترجمان کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث گرڈسٹیشن کے تین یونٹوں میں آگ لگی جہاں 25منٹ کے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعدآگ پرقابوپالیاگیا۔ خصوصی نمائندہ کے مطابق این ٹی ڈی سی گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر پر آتشزدگی کے باعث متعدد علاقے تاریکی میں ًڈوب گئے جس پر متاثر ھونے والے آئیسکو کے بیشتر گرڈ اسٹیشنز کو متبادل سرکٹس سے بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ۔132 کے وی سرکٹس کو اوور لوڈنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے سواں کمال آباد کے ٹی ایم آئی سولہ اور ایف سولہ گرڈ اسٹیشنز پر لوڈ مینجمنٹ کی گئی ۔سسٹم کو اوور لوڈنگ سے محفوظ رکھے کے لئے چکوال کے بیشتر علاقوں میں بھی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی تھی تاہم مرکزی امام بارگاہیں لوڈ مینجمنٹ سے مستثنیٰ تھیں ۔
اسلام آباد سے مزید