• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے 9 خواتین سمیت 15 افراد اغواء

اسلام آباد ، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر )9 خواتین سمیت 15 افراد کو اغواء کرلیا گیا۔تھانہ بنی گالہ کی حدود سے الیاس کی بیوی (ر) کو ، تھانہ بارہ کہو کی حدود سے یاسر کا بھانجا علی ، غلام شبیر کا بیٹا معظم ، فرید کا بیٹاعلی ، تھانہ گولڑہ کی حدود سے ناظم کی ہمشیرہ (آ) ، تھانہ کورال کی حدود سے مشتاق کی بیٹی (ز) ، آصف کی شادی شدہ 17 سالہ بیٹی (س) ، تھانہ سبزی منڈی کی حدود سے اشفاق کی سالی (ر) کو اغواء کر لیا گیا ، پولیس نے الگ الگ مقدمت درج کر لیے ۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے بھی ماں بیٹے اورتین لڑکیوں سمیت چھ افرادکواغواکرلیاگیا۔ تھانہ نصیرآبادکو لاریب ارم نے بتایا کہ 6 اگست کو سوا آٹھ بجے شام اپنے خاوند حافظ احتشام احمدکے ہمراہ گھر کا ضروری سامان لینے نکلی تو کچھ غنڈوں کی ہیئت والے لوگ پولیس وین جیسی گاڑی میں نمودار ہوئے اور مجھے کنارے کرکے میرے خاوند کو زدوکوب کرتے ہوئے اغواء کرکے لے گئے ۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد رمضان نے بتایا کہ سائل کی بچی (ع) عمر 16 سال سکول گئی اور جب چھٹی ٹائم سائل لینے گیا تو پتہ چلا کہ بچی سکول میں اپنی فیس جمع کرا کر چلی گئی تھی جو تا حال لاپتہ ہے ،تھانہ ائرپورٹ کو سید سخاوت علی شاہ نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (ش) بی بی عمر 30 سال کی عبدالسعید کے ساتھ شادی 11 سال پہلے ہوئی ۔ وہ 6اگست کو اپنی ساس کو بتا کر گئی کہ میں چکلالہ شاپنگ کے لیے جا رہی ہوں ساتھ میں بیٹے فہد عمر 2 سال کو بھی لے کر گئی جو ابھی تک واپس نہیں آئی۔تھانہ دھمیال کو ابرار حسین نے بتایا کہ اس کی بیوی (ر) بی بی ماں کے گھر جانے کا کہہ کر گئی اور لاپتہ ہو گئی ۔تلاش کے بعد علم ہوا کہ ملک رضوان نامی نوجوان اس کوساتھ لے گیا۔تھانہ گوجرخان کو محمد فاران نے بتایاکہ اس کی بیوی (ک)بی بی کو کوئی اغواء کر کے لے گیا۔
اسلام آباد سے مزید