• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشارت راجہ کا مرکزی کنٹرول سنٹر ،جلوسوں کے روٹس کا دورہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) کمشنر آفس راولپنڈی میں عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی اور راولپنڈی ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال کے جائزہ کیلئے اجلاس ہواجس کی صدارت صوبائی وزیر کوآپریٹو اور پبلک پراسیکیوشن محمد بشارت راجہ نے کی۔اجلاس میں کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل، آر پی او عمران احمر، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور سی پی او شہزادندیم بخاری نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیاکہ عاشورہ کے تمام جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی گئی ہے ۔ تمام ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں راولپنڈی شہر میں تین سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔محمد بشارت راجہ نے کہا کہ انتظامی اور پولیس افسران کے علاوہ عوامی نمائندے بھی محرم کے جلوسوں میں موجود رہیں گے اور سیکورٹی کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ماتمی جلوسوں کے روٹس پر سٹریٹ لائٹس مکمل طور فعال ہیں اور صفائی اور بجلی کی بلاتعطل سپلائی ممکن بنائی جا رہی ہے ۔بعدازاں صوبائی وزیر نے راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں قائم مرکزی کنٹرول سنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں پر ان کو سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی گئی۔ محمد بشارت راجہ نے ماتمی جلوسوں کے مختلف روٹس کا بھی دورہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
اسلام آباد سے مزید