• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 مئی کے پرتشدد واقعات‘ پنجاب حکومت کا خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے 25 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا جس کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔

تحریک انصاف نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت رانا ثنااللہ اور عطا ء اللہ تارڑ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی زیر صدارت لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا ۔

 اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 25مئی کو تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے گی اور آئندہ ہفتے اس ٹیم کے حوالے سے حکومت پنجاب نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیم 25مئی کو تشدد میں ملوث پولیس افسران کی نشاندہی کرے گی، ٹیم ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور فواد چوہدری کے مطابق تحقیقاتی ٹیم ان رہنمائوں کو طلب بھی کرسکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر سرداردوست مزاری کے اقدامات کی بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے،ا سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کریں گے، کمیٹی عدالتی فیصلے کے مطابق سردار دوست مزاری کے قانون سے تجاوز اقدامات کا جائزہ لے گی۔

اہم خبریں سے مزید