• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھرکی، ٹرک اور ٹریلر میں خطرناک تصادم، 2 ہلاک، ایک شدید زخمی

ڈھرکی(نمائندہ جنگ) خطرناک روڈ حادثہ میں مال بردار ٹرالر اور مال بردار راکٹ ٹرک کے درمیان خطرناک دھماکہ کے ساتھ شدید ٹکر کے نتیجہ میں ٹرک پر سوار 2 افراد موقع پر ہلاک اور 1 شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔حادثہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے مال بردار ٹرک کے اچانک بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب کی طرف جانے والے مال بردار ٹرک اور ٹریلر کے درمیان خطرناک روڈ حادثے کا واقع مین قومی شاہراہ پر ڈھرکی بائی پاس کے نزدیک بمقام منگریو پمپ کے ساتھ پیش آیا ہے۔ جس میں ایک تیز رفتار مال بردار راکٹ ٹرک تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر آگے جانے والے مال بردار ٹریلر کے پیچھے والے حصے میں ایک خوفناک دھماکہ کے ساتھ جا ٹکرایا جس کی شدت کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہونے والے اس بد نصیب مال بردار ٹرک کا اگلا ڈرائیور ہیڈ والا مکمل حصہ بری طرح کریش ہو گیا۔جس کے نتیجہ میں مال بردار ٹرک میں ڈرائیور سوار سمیت خضر عباس،محمد امتیاز اور سہیل احمد نامی 3افراد حادثہ کی شدت کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید