• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

TTP سے خطرہ بڑھ رہا ہے، معاملہ کے پی نہیں پورے ملک کا ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں طالبان کی موجودگی صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے‘ پاک افغان بارڈر کے دونوں جانب کشیدگی ہے جسے ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ عمران حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ویلکم کیا تھااور اب خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کیخلاف جلوس نکالے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحدپرغلام خان اور کرلاچی کراسنگ پوائنٹس دو ہفتوں سے بند ہیں جس سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی بندش سے وہاں کی معیشت اور روزگار پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید