• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 23موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ریلوے کالونی میں ذیشان شوکت ریلوے ہاسپٹل سے چھٹی کر کے میثم عباس کے ہمراہ جارہاتھاکہ کہ 2موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر اس سے موبائل، 15سوروپے اور میثم عباس سے موبائل اور پرس جس میں 4ہزار روپے اورشناختی کارڈتھاچھین کرلے گئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ وارث خان میں وقاص رشید نے وارث خان سٹاپ کے باہر گاڑی کھڑی تو 2 نامعلوم ملزمان آگئے جواسلحہ کی نوک پراس کاپرس چھین کرلے گئے جس میں 7 ہزار روپے ، شناختی کارڈ اور لائسنس کی فوٹو کاپی اور ایک سِم تھی ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سروس روڈپردوموٹرسائیکل سوارافضال حسین سے اسلحہ کی نوک پرموبائل،10ہزارروپے، شناختی کارڈ اوراے ٹی ایم کارڈچھین کرلے گئے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں عقیل اسلم بینک گھوڑا چوک سے 15 لاکھ پچاس ہزار روپے نکلوا کر اپنے کیری ڈبہ میں جا رہا تھا کہ حسن کالونی میں نامعلوم مسلح افرادنے کاراس کیگاڑی کے آگے لگاکر روک لیا اورکارمیں سواردومسلح ملزمان گن پوائنٹ پراس سے ساڑھے پندرہ لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ روات کے علاقہ بھمبلی سٹاپ کے قریب محمد اصغر دکان کے باہر سورہا تھا کہ رات تقریباً 2 بجے 3 نامعلوم شخص آئے جوگن پوائنٹ پراس سے ساڑھے پانچ ہزار روپے اور ایک موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ گلاس فیکٹری میں وقارعلی کاموبائل نامعلوم سواری چھین کرلے گئی ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ محلہ چشتیاں آبادمیں دوموٹرسائیکل سوارروحان تنویر کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ ہارلے سٹریٹ میں آصف محمود کی بہن عاصمہ نورین آفس سے چھٹی کر کے رکشہ میں گھرآرہی تھی کہ دوموٹرسائیکل سواراس کاپرس چھین کرلے گئے جس میں 2موبائل اور16 ہزار روپے تھے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ مریڑحسن میں یاسر الیاس کیجیب سے 2 موبائل اور3لاکھ 11ہزار روپے چوری ہوگئے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈپر ناصر علی کی بیٹی نور ناصر کے بیگ سے اس کا موبائل اور بیگ چوری ہوگیا جس میں اے ٹی ایم کارڈ،شناختی کارڈ ، ضروری کاغذات اور ساڑھے 17ہزار روپے تھے ،تھانہ روات کے علاقہ ابن چک میں عنصر محمود کے گھرسے اڑھائی تولے سونا اور25ہزار روپے چوری ہوگئے ،تھانہ روات کے علاقہ چھوٹامیرامیںمسلامت حسین کے گھرکے تالے توڑکر ڈھائی لاکھ روپے ، گاڑیوں کی دو کاپیاں اور اسٹام وغیرہ چوری ہوگئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ وارث خان میں میٹروبس میں دوران سفر فوزیہ آصف کے 3موبائل اور 3ہزارروپے چوری ہوگئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میں عنایت علی کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ وارث خان کے علاقہ چاہ سلطان میں شاہد مغل کی دکان سے ایک کارٹن جس میں بیرنگ مالیتی ایک لاکھ روپے تھے چوری ہوگیا،تھانہ وارث خان کے علاقہ بوہڑبازارمیں دوران جلوس وقاص رضا کاموبائل چوری ہوگیا ،چاہ سلطان میں کامران الحق کاموبائل 2 نامعلوم اشخاص نے چوری کرلیا،تھانہ بنی کے علاقہ بنی چوک میں جلوس کے دوران شبانہ نورین کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ بنی کے علاقہ شاہ چن چراغ میں دوران مجلس سیدبلال کاظمی کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ بنی کے علاقہ میں بابرعلی کاموبائل دوران مجلس چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال میں رضوان علی کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں رکشہ میں سفرکے دورانرحم شیر کی جیب سے موبائل اور 10ہزار800روپے چوری کرلئے گئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کشمیریاں میں وجہیہ الحسن کے کمرے سے لیپ ٹاپ ، شناختی کارڈ اورموٹرسائیکل کے کاغذات چوری ہوگئے ،ڈھوک کالاخان میں سجادحسین کے کمرے سے موبائل چوری ہوگیا،شمس آبادمیں محمدرضوان کےکمرے سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک علی اکبرمیں نصرت بانو کے گھرکے تالے توڑکرگھر سے 4کپڑے جوڑے ،15تولے طلائی زیورات اور چیک مالیتی 7لاکھ چوری ہوگیا،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ تقویٰ مسجد میں سجاد حسین نمازپڑھنے گیا جہاں اس کی سونی سائیکل مالیتی15ہزار 500 روپے چوری ہوگئی ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ کشمیرلین میں عثمان دائود کے گھرکے دروازے کے کنڈے توڑ کر گھر سے 15 ہزار روپے اورسونا مالیتی6 لاکھ روپے چوری کرلیاگیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ فیصل ٹاؤن میں نثار حسین شاہ کے بھانجے اقرار حسین شاہ کے گھرکے تالے توڑکر2لاکھ روپے اور طلائی زیورات مالیتی30 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ جھنڈاچیچی میں یاسر حسین کے کباڑخانے سے تین موبائل اورایک ہزار روپے چوری ہوگئے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں محمد عارف کے گھر کے تالے توڑ کردو لیپ ٹاپ،ایک لاکھ روپے اور طلائی زیورات مالیتی15لاکھ 50ہزار روپے چوری ہوگئے ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ اے آرایل کالونی میں نثار رحیم کے گھرکے تالے کٹرسے کاٹ کرنامعلوم چورگھر سے لیپ ٹاپ اور3ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈپر جنازہ گاہ میںثاقب محمود کاموبائل اور15ہزار روپے چوری ہوگئے ،اڈیالہ روڈپر جامع مسجد گلشن آباد میں نمازجنازہ کے دوران مجتبیٰ فاروق کاموبائل چوری ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید