• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف تاحال جولائی کی تنخواہ سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف کو تاحال جولائی کی تنخواہیں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں، پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن نے سی ای او ریلوے فرخ تیمور خان غلزئی اور ملتان سمیت ملک بھر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس سے اپیل کی ہے کہ تنخواہوں کا اجراء کیا جائے، انہوں نے کہا ہے کہ تاحال جولائی کی تنخواہ نہیں دی گئی جس سے ہمیں مالی پریشانیوں کا سامنا ہے، بچوں کی فیسیں اور بجلی کے بل تک ادا نہیں کر سکے، اگر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی توریلوے ٹریفک یارڈ ایسوسی ایشن ملک بھر میں احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہوگی ۔
ملتان سے مزید