• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گِل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کر لی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گِل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی۔

واضح رہے کہ شہباز گِل کی گرفتاری کے بعد پولیس نے شہباز شبیر گِل کے ڈرائیور کم اسسٹنٹ اظہار ہدایت اللّٰہ کے گھر چھاپہ مارا تھا، تاہم ڈرائیور فرار ہو گیا تھا۔

پولیس نے اظہار ہدایت اللّٰہ کی بیوی اور برادرِ نسبتی نعمان ظفر اقبال کو پولیس سے مزاحمت، کارِ سرکار میں مداخلت اور سرقہ بالجبر کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گِل کے فون سے ٹوئٹ کرنے والا ملزم کا ساتھی تھا، فون ڈرائیور لے گیا تھا، جبکہ برآمد ڈمی فون ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید