• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج کی PTI کے جلسے کیخلاف عطاء تارڑ کی درخواست کی سماعت سے معذرت

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ —فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ —فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

اس سے عدالتِ عالیہ نے قبل عطاء اللّٰہ تارڑ کی ہاکی اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے مقرر کر دی تھی۔

اب جسٹس علی ضیاء باجوہ کے معذرت کرنے کے بعد درخواست کسی اور بینچ کے روبرو لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی گئی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے آج صبح پاکستان تحریکِ انصاف کے 13 اگست کے جلسے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ پی ٹی آئی کے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کو روکا جائے۔

درخواست میں چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر لاہور، ڈی جی اسپورٹس اور تحریکِ انصاف کو فریق بنایا گیا۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ہاکی اسٹیڈیم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے نہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ تحریکِ انصاف کا ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، جلسے سے روکنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا مگر کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک اجازت نامہ معطل کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید