• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ایس کے زیر اہتمام سمرٹیچنگ ورکشاپ کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)پشاورماڈل سکول (پی ایم ایس )کے زیراہتمام سمر ورکشاپ 2022 بوائز 2 میں جدید اور انٹرایکٹو ٹیچنگ پر منعقد ہوئی جس میں بوائز 2، بوائز 3 اور گرلز 2 کے تقریباً 550 مرد و خواتین اساتذہ نے حصہ لیا۔ ورکشاپ کا سلسلہ پہلی جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک ہےجو4 دن تک جاری رہا۔ ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی ضروریات اور تعلیمی میدان میں پیدا ہونے والے نئے طریقوں سے آراستہ کرنا ہے۔ ماہرین نے منتخب کردہ موضوعات پر مشاہداتی اور تجرباتی علم کے علاوہ اپنے سیکھنے کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا۔اختتامی دن ایک سادہ اور پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں PMS کے ڈائریکٹر (بوائز 2، بوائز 3 اور گرلز) اسد سیٹھی مہمان خصوصی تھے جبکہ متعلقہ برانچز کے پرنسپل اور وائس پرنسپلز، فیکلٹی ممبران اور دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے کامیاب امیدواروں کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس دیئے
پشاور سے مزید