• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی، صوبائی دارالحکومت کے تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مملکت خدادا د کا75واں یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے شہریوں بالخصوص منچلے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں تفریحی مقامات کا رخ کیا اورقومی جوش و جذبے سے مملکت خداداد کی آزادی کا دن منایا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے آزادی کا دن منانے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کیا لوگوں کا سب سے زیادہ رش ہنہ اوڑک،ہنہ جھیل، سپین کاریز، وادی زیارت جبکہ شہر کے پارکس میں فیملیز کا رش دیکھنے میں آیا منچلے نوجوان تفریحی مقامات میں وطن عزیز کا پرچم تھامے گھومتے پھرتے دکھائی دیئے اور گاڑیوں میں ملی نغمے لگائے رکھے تھے شہریوں نے بھر پور طریقے سے یوم آزادی کو منایا اکثر شہر کی اہم شاہراہوں پر منچلے نوجوان موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کے مختلف کرتب کرتے دکھائی دیئے دوسری جانب شہریوں نے شکوہ کیا کہ یوم آزادی کے دن تفریحی مقامات پر دکانداروں اور اسٹالز مالکان اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں تاہم دکانداروں کا کہنا تھا کہ عام دنوں میں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جبکہ اب بھی مناسب ریٹ ہیں -
کوئٹہ سے مزید