• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ایوان صنعت و تجارت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے سینئر نائب صدر محمد ایوب مریانی ،نائب صدر امجد علی صدیقی اور وفاقی محتسب ریجنل آفس کے سرور احمد بروہی نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کےلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی،ملک کو درپیش مشکلات و چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قائد اعظم کے ایمان ،اتحاد اور یقین کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان میں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے نائب صدر محمد ایوب مریانی،نائب صدر امجد علی صدیقی ودیگر نے چیمبر کی عمارت پر قومی پرچم لہرایا اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے محمد ایوب مریانی،امجد علی صدیقی اور سرور احمد بروہی نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں تیز رفتار ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو آزادی کی قدر کرتی ہیں آج ہمیں خوشی ہے کہ ہم مملکت خداداد پاکستان کا 75واں یوم آزادی منا رہے ہیں یہ تجدید عہد کا دن ہے ہم سب کو مل کر قائد اعظم محمد علی جناح کی ایمان،اتفاق و اتحاد اور یقین کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت سے وابستہ افراد نے ہمیشہ ملک کی معاشی ترقی میں بھر پور کردار ادا کیا ہے بلکہ مستقبل میں بھی اس سلسلے میں بھر پور کردار ادا کیا جائے گا انہوں نے ملک اور صوبے کے عوام کو 75 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ بعد ازاں 75 ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔
کوئٹہ سے مزید