• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد و اتفاق سے ہی کیاجاسکتاہے ،تاجک ملی اتحاد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تاجک ملی اتحاد کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آزادی کی نعمت کا کوئی نعم البدل نہیں ِوہ قومیں دنیا کے نقشے سے مٹ جا تی ہیں جو آ زادی کی قدر نہیں کر تیں مو جو دہ حا لات میں قوم کو متحد ہو نے کی ضرورت ہے کیو نکہ اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی درپیش مشکلات اور چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔یہ بات تاجک ملی اتحاد کے رہنماوں وحید اللہ تاجک اور منیر افغان نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے یوم آزادی کے سلسلے میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی،قبل ازیں تاجک ملی اتحاد کے سیکرٹریٹ کبیر بلڈنگ سے ریلی نکالی گئی جو جناح روڈ، منان چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی اس موقع پر ریلی کے شرکا نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے پوری قوم کو 75 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہما رے اکا برین نے مملکت خداد پا کستان کے حصول کے لئے لا زوال قر با نیاں دیں جنہیں کسی صورت رائیگاں نہیں جا نے دیا جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ یوم آزادی منا نے کا مقصد اپنے اکا برین کی ان قربا نیوں کو یا د کر نا ہے جو انہوں نے آزادی کی خا طر دی تھیں آج ہمیں یہ تجدید عہد کر نا ہے کہ ہم اپنی آزادی کے ہیروز کے مشن کو پا یہ تکمیل تک پہنچا نے،ملک کی تعمیر و ترقی اور اس کے استحکام کے لئے کسی قر با نی سے دریغ نہیں کریں گے،جو قومیں آزادی کی قدر نہیں کر تیں۔
کوئٹہ سے مزید