• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، متعدد فوڈ پوائنٹس پر جرمانے عائد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ملتان ڈویژن میں ریسٹورنٹس، سپر سٹورز، سوہن حلوہ یونٹس، آئس فیکٹریز اور ملک شاپس کی چیکنگ، خانیوال میں واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائدکیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے پیراں غائب میں حشرات کی بھرمار اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 40 ہزار روپے ، جلال پور پیر والا میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر 20ہزار، گلشن مارکیٹ میں سوہن حلوہ یونٹ کو نامکمل لیبلنگ ہونے، چلرز میں مردہ حشرات پائے جانے پر 15 ہزار روپے، ملتان کے علاقے ڈانڈے والی پل میں آئس فیکٹری کو پانی میں ذرات پائے جانے، پروسیسنگ ایریا میں چھپکلیاں ہونے پر 15 ہزار روپے، وہاڑی میں آئس فیکٹری کو زنگ آلود بلاکس کا استعمال کرنے 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ مزید برآں خانیوال میں واٹر پلانٹ کو پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی پر اصلاح تک بند کردیا گیا ۔
ملتان سے مزید