• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عہد کرتے ہیں ملک کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے،ڈاکٹر آصف

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 14اگست یوم آزادی کی 75ویں تقریبات منعقد کی گئیں۔جن میں پرچم کشائی، یوم آزادی کیک کاٹا گیا،زرعی جامعہ کے طلباء اور مقامی مدارس کے اساتذہ اور طلباء نے شجر کاری کی اور اس کے علاوہ رنگارنگ ثقافتی تقریب بھی ہوئ۔طلباء و طالبات نے ملی نغمے جوش و جذبے سے بھرپور خاکے اور تقریریں پیش کیں اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم بلند کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اس پرچم کی طرح اس وطن عزیز کو بھی عروج و ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے،اس موقع پر ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈین وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان، رجسٹرار عمران محمود، محمد رفیق فاروقی،کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم سمیت دیگر فیکلٹی و سٹاف، طلباء طالبات اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید