ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلام ملتان کے زیر اہتمام استحکام پاکستان سیمینار سے امیر مولانا محمد اکمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام و نعرے پر معرض وجود میں آیا اور نفاذ اسلام میں ہی اس کی بقاء پنہاں ہے ۔ اس کے حصول میں علماء حق اور بانیین کی جدوجہد اور شہداء کا خون شامل ہے۔مولانا مفتی محمد نجم الحق ، قاری عبدالناصر صدیقی ، سعید احمد انصاری ، حافظ شاکر خان خاکوانی ، مولانا عبدالقیوم ، ڈاکٹر عبدالغفور احرار ، شیخ لقمان منشاد ، حافظ طارق چوہان ، محمد عدنان معاویہ ، محمد بلال بھٹی ، محمد مہربان بھٹی ، محمد عدنان ملک ، محمد عثمان یوسف ، محمد اسماعیل بھٹی ، محمد شاہد ، مفتی محمد قاسم احرار ، شیخ ظفر اقبال ، حافظ محمد عاصم احرار ، مولانا محمد فیصل اشفاق ، شیخ محمد علی ، مولانا عبدالحمید احرار ، حافظ محمد طارق لنگاہ ، مولانا وقار احمد قریشی ، مولانا محمد طلحہ مجتبی ، مولانا محمد سلیمان نعمانی و دیگر نے خطاب کیا۔