• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات کا خصوصی اہتمام

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژن میں جشن آزادی کی تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا گیا،ڈی ایس آفس ریلوے ملتان کے احاطے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا،ڈی پی او جہانزیب خان ، ڈی سی او شاہد رضا سیمت دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی، اس موقع پرریلوے کی ترقی و خوشحالی اور ملکی سلامتی کے لیے دُعا بھی کی گئی،بعد ازاں ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا نے ریلوے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ان میں فروٹ تقسیم کئے ،ادھر جشن آزادی کے موقع پر ریلوے ملتان ڈویژن کے اسٹیشنوں کو رنگ برنگی لائیٹوں، جھنڈیوں اور قومی پرچموں سے سجایا گیاتھا۔
ملتان سے مزید