• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانیاں دیکر وجود میں آنے والا ملک ابھی بھی آزاد نہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بےحساب قربانیوں اور لاکھوں لوگوں کی جانوں کا نذرانہ دے کر وجود میں آنے والا ملک ابھی بھی آزاد نہیں۔ گورے انگریز چلے گئے کالے انگریز چھوڑ گئے۔ انگریز ہمیں نماز، روزہ، حج یا مسجد میں جانے سے نہیں روکتے تھے بلکہ اختیارات نہیں دیتے تھے۔ آج بھی حکمران ہمیں ہماری گلی کے اختیارات کہاں دے رہا ہے؟ یہ جاگیردار، وڈیرے، سرمایہ دار انگریزوں سے زیادہ ظلم کر رہے ہیں۔ آسمان سے گرے کھجور میں اٹکے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید