• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجر دشمنی کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا گیا، نثار پنہور سمیت گرفتارشدگان کو فوری رہا کیا جائے، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

لندن (جنگ نیوز) ایم کیو ایم (انٹرنیشنل)کی رابطہ کمیٹی نے یوم آزادی پر ایم کیوایم کوکراچی میں پرامن مظاہرہ کرنے نہ دینے اوربڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مہاجردشمنی کا ایک بار پھر مظاہرہ کی گیا، نثار پنہور سمیت گرفتارشدگان کو فوری رہا کیا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کا یہ مظاہرہ پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ انصاف کے لئے آواز بلند کرنے کے لئے تھا، جس میں ہمارے کارکنوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے، لیکن ریاستی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں یہ پرامن مظاہرہ بھی کرنے نہیں دیاگیا۔
ملک بھر سے سے مزید