• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے ساڑھے 14 اگست ڈرامہ پیش،تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) معروف ہدایت کار و صدا کار انور مقصود نے یوم آزادی کی مناسبت سے لکھے گئے کھیلوں کے سلسلے میں 14اگست نہ لکھنے کی وجہ بیان کردی ،آرٹس کونسل کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا ہے کہ آزادی کے حوالے سے میں تین ڈرامہ تحریر کرچکا ہوں ،سب سے پہلا کھیل میں "ہونے 14اگست"لکھا،اس کے بعد "سوا 14 اگست ـ"اور اب میں نے ساڑھے 14 اگست تحریر کیا ہے جسے آج سے آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جارہا ہے،میں نے ابھی تک 14 اگست نہیں لکھا کیوں کہ میں آج تک 14 اگست کا انتظار کررہا ہوں۔جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے پیش کئے جانے والے تھیٹر کھیل ساڑھے 14 اگست اتوار سے آرٹس کونسل کراچی کے آڈیٹوریم میں پیش کیا گیا،پہلے ہی روز ساڑھے 14 اگست نے تھیٹر ڈرامہ کے تمام ریکارڈ توڑ دئے،کھیل کے4 شوز پیش کئے گئے جو ہائوس فل رہے۔
ملک بھر سے سے مزید