• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی حقیقی آزادی قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کی حقیقی آزادی قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے،امریکا کے خلاف باتیں کرنیوالے ا ب امریکی فرم کی خدمات حاصل کر کے امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے منت کررہے ہیں،چند سال پہلے قوم کو نئے پاکستان کا جھانسہ دے کر قائد اعظم کے دو قومی نظریہ والے پاکستان کو تباہ اور برباد کردیا گیا،انہوں نے کہا کہ اب قوم کسی بھی لیڈر کے ہاتھوں بے وقوف نہیں بنے گی، جن لوگوں نے نئے پاکستان کا نعرہ لگایا انہوں نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کیا، ہزاروں افراد بے گھر کر دیئے گئے۔
ملک بھر سے سے مزید