• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن، PDM نے سرگرمیاں تیز کردیں، کمیٹیاں تشکیل

پشاور (نمائندہ جنگ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سرگرمیاں تیز کر دیں، پی ڈی ایم امیدواروں کی مہم چلانے کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔ 

قومی وطن پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، جمعیت علمائے پاکستان، مسلم لیگ اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ارکان این اے 31 پشاور اور این اے 24 چارسدہ میں عمران خان کو شکست دینے کیلئے سرگرم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اے این پی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر الحاج غلام احمد بلور اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی حمایت کیلئے انتخابی مہم تیز کردی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید