• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو وائرس کی 8 شہروں میں موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کے 8 شہروں کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

حکام انسداد پولیو کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں میں پولیو وائرس کے کیسز سامنے آنے کے خدشات ہیں۔

حکام کے مطابق اگست میں پاکستان کے 2 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انسداد پولیو حکام کے مطابق پہلی مرتبہ بہاولپورکے سیوریج سمپل میں پولیو وائرس پایا گیا، اگست میں راولپنڈی کےسیوریج سمپل میں بھی وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا۔

حکام کے مطابق خیبرپختونخوا،پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں کے سیمپلز کے رزلٹ آناباقی ہیں۔

حکام انسداد پولیوکے مطابق پچھلے ماہ پاکستان کے 7 شہروں کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔

حکام کے مطابق جولائی میں خیبر پختونخوا کے 4 شہروں کے سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا، جن میں پشاور، بنوں، نوشہرہ اور سوات شامل تھے۔

انسدد پولیو حکام کے مطابق جولائی میں اسلام آباد کے سیوریج سیمپلز میں بھی پولیو وائرس ملنے کی تصدیق ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک شمالی وزیرستان سے پولیو کے 14 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

حکام انسداد پولیو کے مطابق پاکستان کے 8 شہروں کےسیوریج میں پولیو وائرس پایا جانا خطرے کی گھنٹی ہے، چاروں صوبوں میں وائرس کے کیسز سامنے آنے کے خدشات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید