• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل طبی معائنہ، اڈیالہ جیل انتظامیہ تعاون سے گریزاں

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے طبی معائنے کے معاملے میں اڈیالہ جیل کی انتظامیہ اسلام آباد پولیس سے تعاون سے گریز کر رہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قانون کے مطابق شہباز گل کا طبی معائنہ اسلام آباد پولیس نے کروانا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر اڈیالہ جیل کی انتظامیہ اسلام آباد پولیس سے تعاون نہیں کر رہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ شہباز گل طبی معائنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے کو تیار نہیں ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی وفد کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کی انتظامیہ نے شہباز گل سے ملاقات نہیں کرنے دی۔

پی ٹی آئی قیادت نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی، سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے حکام نے پاکستان تحریک انصاف کے وفد کو پارٹی قائد کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملاقات نہیں کرنے دی۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا ہے جبکہ پارٹی رہنما کو طبی معائنے کےلیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید