• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا معذور سرکاری ملازمین کو 10 ہزار ماہانہ الاؤنس دینے کا فیصلہ

لاہور( نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں نابینا،گونگے وبہرے اوردیگرمعذوری میں مبتلا ملازمین کے لئے کنوینس الاؤنس بڑھانے، پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اور664خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے، اپ گریڈیشن اور 664 نئی بھرتیاں کرینگے۔وزیراعلیٰ سے معذور افراد کے وفد نے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے حل کیلئے فوری احکامات د یتے ہو ئے کہا پنجاب حکومت معذور افرادکو10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی تمام سرکاری اداروں میں معذور افراد جس میں نہ سن سکیں نہ چل سکیں سب شامل ہیں کیلئے پوسٹوں کو اپ گریڈکریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید