• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے سائبر کرائم میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سائبر کرائم کے ملک بھر میں تعینات افسران کے تبادلے و تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم محمد جعفر نے دو مختلف نوٹیفکیشن پیر کو جاری کیے۔ مدثر شاہ کا تبادلہ لاہور سے اسلام آباد، فیصل طارق پشاور سے اسلام آباد، لاہور میں تعینات صدام اور افتخار عزیر کو اسلام آباد، خواجہ مسرور انور کا ایبٹ آباد سے ہیڈکوارٹر، طاہر رضا کا ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد، فخر عالم کا لاہور سے پشاور، عبدالواحد خان کا لاہور سے راولپنڈی، امجد علی عباسی کوئٹہ سے کراچی، علی رضا جمیل کو کوئٹہ کے ساتھ گوادر کا اضافی چارج، فیصل رفیع کا کراچی سے کوئٹہ اور شاہم حفیظ خان کا گوادر سے کراچی تبادلے کیے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید