• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع‘ شہری املاک کو بھی نقصان

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی میں گزشتہ روز وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے شہری املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک چراغ دین‘ ڈھوک کھبہ‘ آریہ محلہ‘ ڈھوک کشمیریاں‘ رحیم آباد‘ جہانگیر روڈ‘ رینج روڈ‘ شالے ویلی‘ صادق آباد سمیت درجنوں علاقوں میں گلیاں محلے زیر آب آ گئے جس سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی محمد تنویر کے مطابق جڑواں شہروں میں 25ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی بھی پیشینگوئی کی ہے۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) راولپنڈی کا عملہ ہائی الرٹ اور ہیوی مشینری سمیت شہر کے نشیبی علاقوں میں موجود رہا۔ اس دوران نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کی وقفہ وقفہ سے نکاسی کی جاتی رہی۔
اسلام آباد سے مزید