• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید سات کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں91مریض ہسپتالوں میں آئے جن میں سے14ڈینگی کے کنفرم مریض12نان ڈینگی اور تین مشتبہ مریض شامل تھے۔ دریں اثناء انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں اجلاس جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم کی زیر صدارت ہوا میں بتایا گیا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ان ڈور سرویلنس کے لیے 1358 جبکہ آؤٹ ڈور کے لیے511 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ یکم جنوری 2022 سے 14 آگست تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر814 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں، کمرشل ایریا سے لاروا ملنےپر 997کو چالان جبکہ عمارتیں 327 سیل کی گئیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم جنوری سے 14 آگست تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف پر 26لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے گھروں اور کمرشل ایریاسے لاروا ملنے کی صورت میں 4 ہزار 827 کو نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید