• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق کی جدوجہد میں جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کیساتھ ہیں‘ بی این پی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری کی قیادت وفد نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی کے احتجاجی دھرنے میں جاکر اظہار یکجہتی کیا، وفد میں ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری بالاچ قادر بلوچ، رحیم الدین سیاپاد اور علی اکبر مینگل شامل تھے۔مظاہرین سے صدر غلام نبی مری، پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نذیراحمد لہڑی اورشاہ علی بگٹی نے خطاب کیا۔غلام نبی مری نے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ،افسران اور ایمپلائز کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی بلوچستان کے ہر طبقہ فکر کیساتھ راو رکھے گئے ظلم اور نا انصافی کے خلاف انکے ساتھ ہے ،ہم تمام طبقات سے تعلق رکھنے والےکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے، مطالبات کو تسلیم کرانے کے سلسلے میں ہر پلیٹ فارم پر سیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرنا سیاسی اخلاقی قومی اور وطنی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم دشمن اقدامات کی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر ہر فورم پر اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ہیں۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید