• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی آزادی تک پاکستان کا نقشہ مکمل نہیں ہوسکتا، استحکام پاکستان کانفرنس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بے تحاشا قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں ،وطن عزیزکواس وقت بحرانوں کا سامنا ہے ، استعماری قوتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں ، ہم سب کو مل کر استحکام پاکستان کیلئے آگے بڑھنا ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر بھارت نے 75 سال سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، کشمیر کی آزادی تک پاکستان کا نقشہ مکمل نہیں ہوسکتا، کشمیر کوپاکستان سے کوئی جدا نہیں کرسکتا ، کشمیر میں بھارتی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ قیوم کے سربراہ سید فقیر حسن بخاری ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسد محمود ،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر ،بسم اللہ خان ، راز خان ، افضل خلجی ، طالب حسین ہزارہ ، احسان اللہ خان خاکسار نے پیر کو پاکستان مسلم لیگ (قیوم) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیاکانفرنس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ قیوم کے سربراہ سید فقیر حسن بخاری نے کی جبکہ مہمان خصوصی افضل خلجی تھے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر بھارت نے 75 سال سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے جس کے خلاف ہمارے کشمیری بھائیوں نے تاریخ ساز جدوجہد کی اور بے شمار قربانیاں دیں ،بچوں ، بوڑھوں ، جوانون اور خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے حریت رہنماء نظر بند ہیں جبکہ حریت رہنما یٰسین ملک انڈیا کی جیل میں پابند سلاسل ہیں جن کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حریت رہنماء درحقیقت پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، ہم مودی سرکار کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر ہمارا حصہ ہے اس کیلئے ہمیں جتنی جدوجہد کرنی پڑی وہ ہم کرینگے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں ہم نے بھی استحکام پاکستان کانفرنس کے زریعے کوئٹہ سے کشمیریوں بھائیوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کا آغاز کیا ہے جس میں نوجوانوں سمیت معمر افراد خواتین مرد اور بچوں کا سب سے اہم کردار ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت ملک کے استحکام اور درپیش گھمبیر مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں استحکام کی اشد ضرورت ہے تمام سیاستدان بھائی چارے اور رواداری کا مظاہرہ کریں پاکستان فلاحی اسلامی ملک ہے جس کو حاصل کرنے کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے طویل جدوجہد کی اور بے شمار قربانیاں دیں پاکستان کے سیاستدانوں کے اختلافات اور ہندوستان کی مداخلت کی وجہ سے ماضی میں پاکستان دولخت ہوا سقوط ڈھاکہ سے ہمیں سبق سیکھنے کی ضرورت ہےطاغوتی قوتیں ہمارے خلاف دن رات مصروف ہے ہم سب کو مل کر استحکام پاکستان کیلئے آگے بڑھنا ہے، پوری قوم پاک فوج کا ساتھ دئے پاک فوج کے افسر اور جوان ملک کے جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے جانوں کےنذرانے پیش کررہے ہیں چند دن پہلے ہیلی کاپٹر کا دلخراش حادثہ ہوا جس میں جنرل سرفراز اور سمیت پاک فوج کے افسر اور جوان شہید ہوئے انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پوری قوم ان کے خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید