• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ممالک سے آنے والے3 بلیک لسٹ سمیت 5مسافر گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے بیرون ممالک سے آنے والے3 بلیک لسٹ سمیت 5مسافروں کو گرفتارکرلیا اور سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کارروائی کاعمل شروع کردیا ہے ،یواے ای سے نجی ایئر لائن کے زریعے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے مسافر ڈی جی خان کارہائشی شاہد حسین کو دوران کلیئرنس گرفتارکرلیا ،معلوم ہواکہ شاہد حسین نے یواے ای میں غیرقانونی طریقے سے رہائش اختیار کی ہوئی تھی ،دریں اثنا دریں اثنا سورج میانی ملتان کا رہائشی جمشید علی غیر قانونی طور پر ترکی گیا تھا جسے ترکی کی حکومت نے ڈی پورٹ کر دیا ، ملزم کو ایف آئی اے ملتان نے گرفتار کر لیا ۔