• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا : ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو کی اسامی کیلئے اہلیت پر اعتراض کے باوجود ایک امیدواراہل قرار

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو کی حالیہ مشتہر اسامیوں کے کے لئے ہونے والی سکروٹنی میں ایک امیدوار کی اہلیت پر اعتراض کے باوجود اس کو اہل قرار دے دیا گیا،بتایا گیاہے کہ مذکورہ امیدوار کا ایک تحقیقی پرچہ Suspended جرنل میں شائع ہوا اور ہائر ایجوکیشن کے قواعد کے مطابق اس پرچہ کو شمار نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے لئے امیدوار کا تحقیقی پیپر کم سے کم 10 ہائر ایجوکیشن کے قواعد کے مطابق شائع ہونا لازمی ہے،یونیورسٹی حلقوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کیاہے۔
ملتان سے مزید