• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی پاکستان اورپرویز اقبال لوسرکو تمغہ خدمت ملنے پرتقریب

بارسلونا (جواد چیمہ) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن،اردو دوست ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی اورچیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسرکو تمغہ خدمت ملنے کی خوشی میں بارسلونا میں پروگرام ہوا جس میں بچوں سمیت نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان کا جھنڈا لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا، ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن،اردو دوست ایسوسی ایشن کے نمائندگان ڈاکٹر قمرفاروق، کامران خان، چوہدری نعمان علی، چوہدری میاں خان، یاسر ادریس اور راشد مہر اور دیگر کمیونٹی رہنمائوں نے پاکستان کی 75ویں جشن آزادی اور چوہدری پرویز اقبال لوسرکو تمغہ خدمت ملنے کی خوشی میں کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی۔
یورپ سے سے مزید