• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے UAE کا سب سے بڑا سول اعزاز

کراچی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ’آرڈر آف زاید‘ سے نوازا گیا ہے ۔ ابو ظہبی میں منعقد ایک تقریب میں متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ’آرڈر آف زاید‘ ایوارڈ دیا۔

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، چین کے صدر شی جن پنگ ، امریکی صدر جارج بش ، جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت اہم عالمی اور جی سی سی رہنماؤں کو یہ اعزاز ملا ہے ۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دسمبر 2021ء میں اس ایوارڈ کے آخری وصول کنندہ تھے۔



اہم خبریں سے مزید