• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائنس ون کے بعد مائنس 2 اور تھری کے چانسز ہیں، منظور وسان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ مائنس ون پہلے بھی ہوا ہے، مائنس 2 اور تھری کے چانسز ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملک میں بہت کچھ ہونے والا ہے، ابھی اور بھی اہم فیصلے ہونے ہیں۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ  ہوسکتا ہے کہ مائنس میں زور زیادہ دیا جاتا ہے اور دیا جائے، عام انتخابات 2023 میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے عمران خان کو لایا گیا تھا ایسے ہی واپس اپنی جگہ جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید