• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کے حلقہ 245 کے ضمنی انتخاب کیلئے میدان سج گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقہ245 کے ضمنی انتخاب کے لیے میدان سج گیا مانتخابی معرکہ سر کرنے کے لیے۔ 

15امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ ایم کیو ایم پاکستان کے معیدانور، تحریک انصاف کے محمودباقی مولوی، ایم کیو ایم کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور تحریک لبیک پاکستان کے محمداحمدرضا کے مابین متوقع ہے، انتخابی مہم آج(جمعہ کو) رات بارہ بجے ختم ہوگی۔ 

انتخابی سامان 20اگست کو پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جائےگا انتخابی معرکے میں5لاکھ 15ہزار رائے دھندگان فاٹح امیدوار کا فیصلہ کرینگے حلقے میں رینجرز اور فوج کو20 تا22 اگست تعینات کرنے کے احکانات دے دئے گئے ہیں ۔

 حلقہ میں 263پولنگ اسٹیشن اور 1052 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنزکو حساس اور انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

 یہ نشست تحریک انصاف کے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کے انتقال سے خالی ہوئی ہے۔