• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کامیٹروٹرین کاسفر ، کنٹرول روم کادورہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ منیب سلطان چیمہ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا دورہ کیا۔ ڈپٹی سی ای او اورنج لائن میٹرو ٹرین لی چین نے ڈیرہ گجراں سٹیشن پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا استقبال کیا۔ جنرل مینجر(آپریشنز) اورنج لائن میٹرو ٹرین محمد عزیر شاہ صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے سنٹرل کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔جنرل مینیجر (آپریشنز)عزیر شاہ نے منیب سلطان چیمہ کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آپریشنز، مانیٹرنگ سسٹم اور ٹرینوں کی آمد و رفت کے متعلق بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا سفر بھی کیا۔ انہوں نے مسافروں کو مہیا کی جانے والی سفری سہولیات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے کہا کہ سٹوڈنٹس، ورکنگ لیڈیز اور سینئر سٹیزنز کو ڈسکاؤنٹ دینے کے حوالے سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید