لاہور (نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر غضنفرعباس چھینہ نے صبح سویرے ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا، گلریز افضل چن بھی ہمراہ تھے،وزیر سوشل ویلفیئر نے پناہ گاہ میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا، صوبائی وزیر نے خود شیلٹر ہوم میں مقیم افراد سے سہولیات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔صوبا ئی وزیر غضنفر عباس چھینہ کی پناہ گاہ میں کمپلینٹ باکس لگانے کی بھی ہدایت کی ۔