• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کاطالبات کو انٹرمیڈیٹ میں داخلہ دینے کا فیصلہ

لاہور(خبرنگار) ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے رواں سال میٹرک کا امتحان پاس کرنے والی طالبات کو انٹرمیڈیٹ ہوم اکنامکس میں داخلے دینے کا فیصلہ کیا ہے، یونیورسٹی کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پروگرام شروع کرنے کے لیے سنڈیکیٹ میں ایجنڈا پیش کیا گیا، وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی سربراہی میں سنڈیکیٹ اجلاس میں انٹرمیڈیٹ پروگرام کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے این او سی جاری کر دیا ہے جبکہ لاہور بورڈ سے ہوم اکنامکس پروگرام میں داخلوں کے لیے الحاق بھی حاصل کر لیا گیا ہے، انٹرمیڈیٹ کیلئے 200 نشستیں مختص کی ہیں۔
لاہور سے مزید