• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3ہفتوں میں انسدادسودمہم شروع کررہےہیں،تنظیم اسلامی

لاہور(خبرنگار)تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام تین ہفتوں پر مشتمل ملک گیر انسدادِ سود مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ، ملک کے اندر سیاسی اور معاشی بحران، مہنگائی اور لوٹ کھسوٹ اور کرپشن نے عوام کا جینا دوبھر کیا ہواہے اور ملک کی معاشی جڑیں مکمل طور پر کھوکھلی ہو چکی ہیں۔ ہم کشکول اٹھائے IMF اور دیگر ممالک سے بھیک مانگتے پھر رہے ہیں یہ ایک تلخ حقیقت نہیں کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے جانے والے ملک میں اسلامی نظام تو کجا، شریعت محمدی کی علی الاعلان دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں اور ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنے کی بجائے ہر سطح پر سودی معیشت کو فروغ دیا جا رہا ہے حکومت نے فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد اور سودی نظام کے خاتمے کے حوالے سے جائزہ لینے کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جس میں دیگر سٹیک ہولڈرز کے علاوہ بعض علماءکرام کو بھی شامل کیا گیا لیکن سوال یہ ہے کہ جب تک سپریم کورٹ میں دائر اپیلوں کو واپس نہیں لیا جائے گا اس ٹاسک فورس کی کیا اہمیت ہو گی۔ تنظیم اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام اور حکمرانوں کے سامنے اس ضمن میں تنظیم کا مو قف واضح طور پر آجائے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی داخلی یا خارجی رکاوٹ کا لحاظ نہ کریں ۔
لاہور سے مزید