• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل کی تصاویر نشر کرنے کے قابل نہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کی ساری دستاویزات اور تصاویر میڈيا کو جاری کردی ہیں لیکن وہ میڈيا پر نشر کیے جانے کے قابل نہيں ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر شہباز گل سے ملنے جاتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے کہ اگر آپ ملنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو پرچہ دے کر اسی جیل میں بند کردیں گے۔

اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری اعلیٰ قیادت کی بیٹھک ہوئی ہے، جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، اطلاعات پریشان کن ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ جنسی تشدد بھی کیا گیا، شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید