• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، پولیس وین میں قیدی کی سالگرہ، ویڈیو وائرل

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک پولیس وین میں قیدی کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، الہاس نگر سے تعلق رکھنے والے روشن جھا نامی ایک قیدی نے پولیس وین میں ہی کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ منائی۔

رپورٹ کے مطابق، کیک اس قیدی کے دوستوں نے عدالت کے احاطے کے قریب تعینات پولیس اسکاٹ وین کی کھڑکی سے اس تک پہنچایا۔