• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ، بھارت نے تین فوجی افسران کو برطرف کردیا

بھارتی حکومت نے غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزام میں 3 فوجی افسران کو برطرف کیا ہے۔
بھارتی حکومت نے غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزام میں 3 فوجی افسران کو برطرف کیا ہے۔

پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے کے حوالے سے بھارتی حکومت نے 3 فوجی افسران کو برطرف کردیا۔ 

نئی دہلی سے خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی حکومت نے غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزام میں ان فوجی افسران کو برطرف کیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی میزائل پاکستان کی حدود میں اس سال 9 مارچ کو گرا تھا۔

پاکستان نے بھارتی حکومت سے اس غفلت اور لا پرواہی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید