کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک انسانیت سوز واقعہ ، دوستی سے انکار کرنے پر سفاک شہری نے لڑکی کو آگ لگادی،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جھارکنڈ میں پیش آیا،آگ لگنے کے باعث 19سالہ طالبہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی کا 90فیصد جسم جھلس چکا ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔