• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میں آج پاک بھارت ٹیمیں برسر پیکار، ہائی وولٹیج میچ کے ٹکٹ نایاب

دبئی(عبدالماجدبھٹی،نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاک بھارت ٹی ٹوئینٹی میچ کے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں لیکن کرکٹ کے دیوانے ہائی وولٹیج میچ کے ٹکٹوں کے حصول میں سرگرداں ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا سب سے دلچسپ اور اہم میچ اتوار کی شام کو دبئی میں ہورہا ہے۔میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ایشین کرکٹ کی دوسپر پاورز اس میچ سے ایشیا کپ میں اپنی مہم شروع کریں گی۔ستمبر میں اسی گراونڈ پر پاکستان نے بھارت کو دس وکٹ سے شکست دے کر دنیا کو حیران کردیا تھا اس بار بھارتی ٹیم شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے چین ہے۔بابر اعظم پاکستان کو مسلسل فتوحات دلوارہے ہیں جبکہ ویرات کوہلی کو کپتانی سے محروم ہونا ہےاور انہیں ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہی ہے۔توقع ہے کہ پاکستان چھ بیٹرز،دو اسپنر اور تین فاسٹ بولروں کے ساتھ میچ میں اترے گا۔پاکستانی ٹیم میچ میں اپنے دو صف اول کے فاسٹ بولروں شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم کی خدمات سے محروم ہے۔بھارت کے پاس جسپرت بھمرا جیسا اسٹار بولر نہیں ہے لیکن بھارت کی قوت اس کی بیٹنگ لائن اپ ہے جس میں سابق کپتان ویرات کوہلی کو اپنی فارم حاصل کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔کوہلی نے ون ڈے میں43اور ٹیسٹ میچ میں27سنچریاں بنارکھی ہیںاتوار کو وہ میچ کھیل کر راس ٹیلر کے بعد ایک سو ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔کوہلی نے اگست2019 میں آخری ون ڈے اور22نومبر 2019کو آخری ٹیسٹ سنچری بنائی تھی۔ایک ہزار دن سے وہ کوئی سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں لیکن بابر اعظم کہتے ہیں کہ گرمی میں بہت کرکٹ کھیلی ہے اس لئے پاک بھارت میچ کی گرمی کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔

اسپورٹس سے مزید