• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان: صحافیوں نے 30 سال بعد ملک کی پہلی خودمختار یونین تشکیل دے دی

بشکریہ گارڈین
بشکریہ گارڈین

سوڈان میں صحافیوں نے 30 سال بعد ملک کی پہلی خودمختار یونین تشکیل دے دی۔ ایجنسی فرانس پریس کے نمائندے عبدالمنعم ابو ادریس کو ووٹنگ کے ذریعے یونین کا پہلا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

یہ صحافتی تنظیم آزادی رائے کے لیے کام کرے گی، تنظیم میں ایک ہزار سے زائد ممبران شامل ہیں۔

یونین کے مقاصد میں کم سے کم تنخواہ، صحت اور سوشل انشورنس کے مطالبات بھی شامل ہیں۔

آخری خودمختار صحافتی یونین 1989ء میں صدر عمر البشیر نے برسر اقتدار آکر تحلیل کر دی تھی۔

2016ء میں ڈاکٹروں، وکیلوں، صحافیوں اور اساتذہ نے ’سوڈانیز پروفیشنلز ایسوسی ایشن‘ نامی اتحاد بنایا تھا تاکہ اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کی جاسکے۔

اس اتحاد نے ان مظاہروں میں اہم کردار ادا کیا جن کی وجہ سے 2019ء میں عمر بشیر کی حکومت ختم ہوئی۔

اکتوبر 2021ء تک فوج کے اقتدار میں آنے سے قبل صحافیوں کو چند آزادیاں حاصل تھیں، لیکن اب صحافیوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں اور انہیں گرفتار کیا جاتا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے خرطوم کے کئی ٹی وی اسٹیشنز پر دھاوا بولا اور متعدد ریڈیو اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ کر دیے۔

دو اخبارات ’ڈیموکریٹک‘ اور ’ال حادثہ‘ کو اشاعت سے روک دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید