• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا مثبت دن، انڈیکس میں 155 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 42 ہزار 351 پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں انڈیکس 398 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 18 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 7 ارب روپے سے زائد رہی۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے بڑھ کر 7034 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید